7 دسمبر، 2017، 4:53 PM

آیت اللہ سیستانی کی بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے اعلان کی مذمت

آیت اللہ سیستانی کی بیت المقدس کے بارے میں  امریکی صدر کے اعلان کی مذمت

عراق میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی نے بیت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے غیر قانونی اور غیر اخلاقی اعلان کے ذریعہ سیکڑوں ملین مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے اور اس کا یہ اعلان عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

News ID 1877190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha